ریلوے پولیس چوکی کے اہلکاروں نے شریف شہریوں کو ہراساں کر کے مال بٹورنا معمول بنا لیا

0

گوجرخان (راجہ ارشد محمود) ریلوے اسٹیشن گوجرخان پولیس چوکی کے اہلکاروں نے شریف شہریوں کو ہراساں کر کے مال بٹورنا معمول بنا لیا، موٹر سائیکل اور سائیکل سواروں کو ریلوے خلاف ورزیوں کا کہہ کر چوکی پر لے جا کر مال پانی وصول کرنے کے بعد ان کو چھوڑا جاتا ہے ، کرپٹ اہلکاروں کمائی کا نوٹس لیا جائے ، اطلاعات کے مطابق ریلوے پولیس چوکی کے اہلکار موٹرسائیکل سواروں کو بلا جواز چوکی پر لے جا کر ہراساں کرتے ہیں اور شریف اور سادح نوح لوگوں کو تنگ کرنا معمول بنا لیا ہے ، پولیس کے اعلیٰ حکام اس صورتحال کا نوٹس لیں

Share.

Comments are closed.