تحریک انصاف کشمیریوں کی جہدو جہد کے ساتھ کھڑی ہے’عامر محمود کیانی

0

راولپنڈی (آصف شاہ سے)تحریک انصاف کشمیریوں کی جہدو جہد کے ساتھ کھڑی ہے موجودہ حکومت کا مودی کا یارانہ ہے ان خیالات کا اظہار پریذیڈنٹ پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب عامر محمود کیانی کی قیادت میں راولپنڈی پریس کلب کے باہر پاکستان تحریک انصاف ضلع راولپنڈی کےمہنگائی اور یکجہتی کشمیر کے حوالے سے احتجاجی مظاہرے کے دوران اپنے خطاب میں کہا انہوں نے کشمیر پالیسی پر موجودہ حکومت نے مکمل چپ سادھ رکھی ہےاس مظاہرے میں یوتھ ونگ، وومن ونگ اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات کی کثیر تعداد نے بھرپور شرکت کی۔
اس موقع پر امیدوار پی پی 5 چوہدری امیر افضل کا کہنا تھا کہ کشمیری بھائیوں پر بھارتی مظالم کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، موجودہ حکمران بھارت کے ساتھ کاروبار میں لگی ہوئی ہے انکو اپنی جیبیں بھرنے کی فکر ہے، عوام غربت سے تنگ آکر خودکشی کرنے پر مجبور ہیں، عوام کو ریلیف دینے کے بجائے ضروریات زندگی کی چیزوں کی قیمتوں خو بڑھا رہے ہیں۔

Share.

Comments are closed.