تحریک آزادی کشمیر کا سورج انشاء اللہ جلد طلوع ہوگا ۔راجہ ہارون ،راجہ کامران

0

اسلام آباد (ڈاکٹر عتیق فرہاد )تحریک آزادی کشمیر کا سورج انشاء اللہ جلد طلوع ہوگا ۔راجہ ہارون ،راجہ کامران
تفصیلات؛ وائس آف ہیومینیٹی(VOH ) کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے حوالہ سے تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔جس میں ممتاز سماجی شخصیات نے شرکت کی
تقریب سے خطاب میں چئیرمین VOH راجہ محمدہارون اور وائس چئیرمین راجہ کامران عابد کا کہنا تھا کہ کشمیر وطن عزیز کی شہ رگ ہے ۔مقبوضہ کشمیر میں بربریت
اور ظلم کی جو داستانیں رقم ہوئیں ان سے تمام عالم اسلام اور اقوام متحدہ واقف ہے ۔بھارت جو مسلسل اقوام متحدہ کے اصولوں اور ضابطوں کی نفی کرتا آرہا ہے ۔
اس بارے اقوام متحدہ کو بہتر حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے ۔تحریک آزادی کشمیر میں مسلمانوں کی دی جانے والی قربانیاں لازوال ہیں ۔
انشاء اللہ عنقریب آزاد کا سورج طلوع ہوگا ۔تمام پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔

Share.

Comments are closed.