بیول میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقریب ۔

0

بیول(خالد بزمی۔ پوٹھوار لنک ڈاٹ کوم) بیول میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقریب ۔
بیول کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت حاجی محمد اسلم کی قائم کردہ “جموں کشمیر کمیٹی” کے زیر نگرانی یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر بیول میں ایک تقریب منعقد ہوئی ۔ جس میں پاکستانی اور کشمیر کمیونٹی سے سیاسی و سماجی شخصیات، پوٹھوار میڈیا کے ایڈمن مہتاب اسلم ، صحافیوں فراز خان ، عمران خان، یوتھ کونسل بیول کے عہدیداران کے علاؤہ کثیر تعداد میں عوام الناس نے شرکت کی۔ تقریب سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی آزادی تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے اور کشمیر کی آزادی تک جدوجہد جاری رہے گی کشمیر میں انڈین آرمی کے مظالم میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے اور نہتے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ ڈھائے جارہے ہیں لیکن عالمی برادری خاموش ہے اور اس پر کوئی بھی نوٹس نہیں لے رہی ہے. اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیر کو آزاد کیاجائے تاکہ وہاں پر مقیم ہمارے مسلمان بھائی آزادانہ اپنی زندگی دین اسلام کے مطابق گزار سکیں۔

Share.

Comments are closed.