بھارت فوجی قوت کے بل بوتے پر کشمیر یوں کو غلام نہیں رکھ سکتا کشمیریوں کی جدوجہد آزادی حق اور انصاف پر مبنی ہے۔بیرسٹر سلطان محمود

0

شبانہ چوہدری (نمائندہ خصوصی پوٹھوہار لنک پیرس)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم کے خلاف ایفل ٹاور کے سامنے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرے سابق وزیر اعظم آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود نے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ مظاہرے کی صدارت سینئر کشمیری راہنما زاہد ہاشمی نے کی احتجاجی مظاہرے میں شریک افراد نے جہاں کشمیر کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے وہاں بھارت مخالف تحریر والے کتبے بھی اٹھا رکھے تھے۔
احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر سلطان محمود نے کہا کہ دنیا کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم کا نوٹس لینا ہو گا اور وہاں پر بھارتی افواج کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کروانے کیلئے کردار ادا کرنا ہو گا۔
دیگر مقررین نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مظلوم کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے ایفل ٹاورکے سامنے مظاہرہ عالمی برادری کی توجہ کشمیر کی جانب مبذول کروانے کیلئے کیا گیا ھےاور وہ اس طرح کے مظاہرے کرتے رہیں گئے جب تک کشمیر آزاد نہیں ہوتا

Share.

Comments are closed.