ہم نے ہمیشہ تاجروں کے حقوق کے ساتھ ساتھ انکی جان و مال کے تحفظ کے لئے اپنا کردار ادا کیا ہے’چوہدری عابد وڑائچ

0

ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی ،بیوروچیفِ پوٹھوار لنک ڈاٹ کام )سابق صدر انجمن تاجران لالہ رخ و امیدوار برائے صدارت لالہ رخ واہ کینٹ چوہدری عابد وڑائچ نے کہا ہے کہ پہلے بھی تاجروں کے حقوق کا بلا تفریق تحفظ کیا اور کینٹ بورڈ اور تاجروں کے درمیان پل کا کردار ادا کیا اور مستقبل میں بھی تاجروں کی جان و مال کا تحفظ اور انکے جائز حقوق کے لئے اپنا فعال کردار ادا کرتا رہوں گا، ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا چوہدری عابد وڑائچ نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ تاجروں کے حقوق کے ساتھ ساتھ انکی جان و مال کے تحفظ کے لئے اپنا کردار ادا کیا ہے اور تاریخ گواہ ہے کہ ہمارا دور سنہرا دور تھا اب اگر تاجروں نے یہ ذمہ داری دوباری دی تو انشااللہ سابقہ روایات کو برقرار رکھیں گے اور تمام تاجر بھائیوں کو ساتھ لیکر چلیں گے،تاجر تنظیمیں خالصتاً واہ کینٹ کے تاجروں کے حقوق کے لئے بنتی ہیں انکے کوئی سیاسی ،مذہبی یا کوئی اور مقاصد نہ ہیں ،تمام تاجر بلا تفریق اپنے امیدواروں کا چناؤ کریں جو انکے مفادات کا تحفظ کر سکیں اور تاجرون کے حقوق کے لئے ہر فورم پر آواز بلند کر سکیں ۔

Share.

Comments are closed.