ہر پشتو بولنے والا دہشت گرد نہیں ہے،حاجی ملک یونس

0

ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی ،بیوروچیفِ پوٹھوار لنک ڈاٹ کام )وائس چئیرمین یونین کونسل جلالہ حاجی ملک یونس نے کہا ہے کہ ہر پشتو بولنے والا دہشت گرد نہیں ہے، پختون برادری کو بلا جواز تنگ کرنا اور ہر پشتو بولنے والے کو ناجائز تنگ کرنا سراسر زیادتی ہے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے ڈیرے پر صحافیوں سے بات چیت کے دوران کیا اس موقع پر تاج خان، ملک صغیر احمد، لیاقت خان سمیت دیگر معززین بھی موجود تھے ملک یونس نے کہا کہ ہماری یونین کونسل میں عرصہ دراز سے خیبر پختون خواہ کے مختلف علاقوں سے پختون کاروبار زندگی کے لئے آکر ااباد ہوئے اور انکی کئی نسلیں یہیں پر جوان ہوئیں اور وہ تمام محب الوطن لوگ ہیں ،انھیں بلا جواز تجنگ کرنا اور انکے شناختی کارڈ بلاک کرنا انکے ساتھ سراسر زیادتی کے مترادف ہے، ہم محب وطن لوگ ہیں کسی دہشت گرد یا ملک دشمن عناصر کو کسی صوعت برداشت نہیں کر سکتے بلکہ ہمیں جو بھی مشکوک لگے گا ہم پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نوٹس میں فوراً لائیں گے،یہ ہماری ملی ذمہ داری اور فرائض میں شامل ہے،کسی ملک دشمن عناصر کو وطن عزیز کے خلاف کوچھ کرنے کی اجازت ہر گز نہیں دیجائے گی۔

Share.

Comments are closed.