چوہدری نثار علی خان نہ صرف قومی بلکہ انٹر نیشنل لیڈر ہیں ،حاجی اسلم چھاچھی

0

ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی ،بیوروچیفِ پوٹھوار لنک ڈاٹ کام )مسلم لیگ(ن) کے راہنما حاجی اسلم چھاچھی نے کہا ہے کہ چوہدری نثار علی خان نہ صرف قومی بلکہ انٹر نیشنل لیڈر ہیں ،انکی ذات ہر قسم کے شک و شبہے سے بالا تر ہے، پرویز رشید تو کیا کوئی اور بڑا لیڈر بھی چوہدری نثار علی خان کی ملک و قوم کے لئے خدمات کو نہیں پہنچ سکتا، ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا انھوں نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں انھوں نے اپنی مدبرانہ سوچ اور مثبت ویژن کے ساتھ ملک ک درپیش چیلنجز کا مردانہ وار مقابلہ کیا اور ملک کو ترقی کی راہ پر لانے کے لئے بنیادی کردار ادا کیا، چوہدری نثار علی خان کی بطور وزیر داخلہ شبانہ کاوشوں کا نتیجہ ہے کہ ملک میں جاری دہشت گردی کی لہر کا خاتمہ ہوا اور دہشت گردوں کا نیٹ ورک ٹوٹ گیا، کراچی کی روشنیاں بحال ہوئیں اور ملک میں سرمایہ کاری کو فروغ ملا ،چوہدری نثار علی خان کی حب الوطنی اور پارٹی سے بے لوث وابستگی پر شک نہیں کیا جا سکتا ،جو لوگ بھی چوہدری نثار علی خان جیسے بے داغ ماضی کی مالک شخصیت کے خلاف کچھ کہنے کی جرات کرتے ہیں وہ دراصل چوہدری نثار علی خان کی مقبولیت سے خائف ہیں۔

Share.

Comments are closed.