مسلم لیگ(ن) ٹیکسلا کے شہریوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہی ہے،سید مہتاب حسین شاہ

0

ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی ،بیوروچیفِ پوٹھوار لنک ڈاٹ کام )ڈپٹی اپوزیشن لیڈر میونسپل کمیٹی ٹیکسلا سید مہتاب حسین شاہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) ٹیکسلا کے شہریوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہی ہے، میری وارڈ میں کارنر میٹنگ کے دوران اہلیان وارڈ نمبر1کو گمراہ کرنے کے لئے جھوٹ کا سہارا لیا گیا، مسلم لیگ(ن) نے تحریک انصاف کے ترقیاتی فنڈز بند کر رکھے ہیں تحریک انصاف کے دس مممبران سے سکیمیں تو لی گئیں مگر ہارے ہوئے لوگوں کے ذریعے تعمیروترقی کے کام شروع کرائے گئے،سپریم کورٹ کے حکم پر2016.2017کے بجٹ میں 6کروڑ70لاکھ کی سکیمیں لاگئی گئیں اور پہلے سے پختہ گلیون کو توڑ کر من پسند لوگوں کو نواز گیا، 2018کے بجٹ میں جب ترقیاتی اسکیمیں لگائی گئیں تو 70%پختہ گلیوں کے دوبارہ ٹینڈر لگائے گئے،تحریک انصاف ترقیاتی کاموں کی مخالف نہیں بلکہ لوٹ مار اور کرپشن کی مخالف ہے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے پریس کانفرنس کے دوران کیا انھوں نے کہا کہ ہمارا ویژن ہے کہ وارڈ نمبر1ٹاؤنز میں بچیوں اور بچوں کے سکول بنائے جائیں، نہر کو چوڑا کر کے دونوں اطراف روڈ بنائی جائے، ایچ ایم سی روڈ کو کشادہ کرکے دونوں جانب فٹ پاتھ بنائیں جائیں اور درخت لگائے جائیں،تاکہ ٹاؤنز کے باسیون کو بھی سہولیات فراہم ہو سکیں، ٹاؤنز کے بھائیون سے گذارش ہے کہ وہ بے بنیاد پروپیگنڈے کے خلاف ہمارا ساتھ دیں انھوں نے کہا کہ ہمارے مخالفین نے کہا ہے کہ ٹاؤنز میں آٹھ سکیمیں مکمل ہو چکی ہے وہ بتائیں وہ کونسی اسکیمیں ہیں اور وہ کام کہاں ہوئے ہیں پچھلے ساڑھے چار سال سے مسلم لیگ(ن) کی وفاقی اور صوبائی حکومت نے ممبر قومی اسمبلی غلام سرور خان اور ممبر پنجاب اسمبلی ملک تیمور کے ترقیاتی فنڈز روک رکھے ہیں انھی غیر جمہوری روایات کو برقرار رکھتے ہوئے تحریک انصاف میونسپل کمیٹی کے اراکین کے بھی فنڈز روکے گئے ہیں ٹیکسلا کے ترقیاتی بجٹ سے تین کروڑ روپیہ لاہور اورینج ٹرین کے گفٹ کیا گیا، 29/01/18کو ٹیکسلا کے شہریون پر 250اشیاء پر بلا جوا ٹیکس مسلط کیا گیا، من پسند افراد کے ذریعے تعمیروترقی کرائی جا رہی ہے، ہمارے خلاف مسلم لیغ۰ن) کے دور میں بے بنیاد مقدمات بنائے گئے مگر ہم اب بھی ثابت قدم ہیں اور ٹیکسلا کے باسیوں کے مفادات کے تحفظ کے لئے مصروف عمل رہیں گے۔

Share.

Comments are closed.