مختلف مقامات پر خدمت انسانیت کی تکمیل میں ہمارے رضا کاروں کو انتہا پسند تنظیموںں کی جانب سے مشکلات کا سخت سامنا ہے، فیصل ایدھی

0

ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی ،بیوروچیفِ پوٹھوار لنک ڈاٹ کام )عبدالستار ایدھی مرحوم کے فرزند چئیرمین ایدھی فاونڈیشن پاکستان فیصل ایدھی نے کہا ہے کہ مختلف مقامات پر خدمت انسانیت کی تکمیل میں ہمارے رضا کاروں کو انتہا پسند تنظیموںں کی جانب سے مشکلات کا سخت سامنا ہے،پشاور میں ایدھی سنٹر کے انچارج کو دھشتگرد تنظیم کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں،شیر گل کو ایک دھمکی آمیز لیٹر کے ساتھ نائن ایم ایم کی گولیاں بھیجی گئیں، جس نے ان دہشتگردوں سے تنگ آکر مجھے اپنا استعفیٰ بھیجا ہے،جان خلاصی کے لئے دہشتگرد تنظیم کی جانب سے بیس لاکھ روپے طلب کئے جارہے ہیں ایک غریب آدمی اسکا کیسے بندوبست کرے،مقدمہ کے اندراج کے باوجود تاحال کوئی عملی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی، قبل ازیں کراچی میں ایم کیو ایم کی جانب سے بھی چندہ اور قربانی کی کھالیں اکھٹا کرنے پر عبدالستار ایدھی مرحوم کو بھی بہت تنگ کیا گیا، مذاحمت پر اس سلسلہ کو بند کیا گیا،پشاور ، راولپنڈی ،اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں جلد چھ سرد خانے قائم کئے جائیں گے،بڑی گاڑیوں کی کمی کے باعث پرائیویٹ ایمبولنس مافیانے لوگوں کو بہت پریشا کیا،عبدالستار ایدھی مرحوم کے فلاحی مشن کو آگے بڑھا رہا ہوان خیالات کا اظہار فیصل ایدھی نے واہ کینٹ کے مقامی ہوٹل میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا،فیصل ایدھی کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں انکی انسانیت کے لئے گراں قدر خدمات کی مثالیں موجود ہیں،عبدالستار ایدھی مرحوم نے اپنی زندگی فلاح انسانیت کے لئے وقف کر رکھی تھی،فیصل ایدھی نے کہا کہ موجودہ حالات میں ایدھی فاونڈیشن کو فنڈز کی کمی کا بڑا مسلہ درپیش ہے، بیرون ممالک افراد بیروزگاری کے باعث مالی مدد سے قاصر ہیں،تاہم پاکستانیوں کی مدد سے فلاحی مشن کو وسعت دے رہے ہیں بڑے پیمانے پر بڑی گاڑیاں خریدی جارہی ہیں 2018انویسٹ منٹ کا سال ہوگا ہم اپنی تمام سروسز کو دوگنا کریں گے،انکا کہنا تھا کہ عبدالستار ایدھی مرحوم قول و فعل میں کبھی تضاد نہیں دیکھا، میری تربیت میں عبدالستار ایدھی مرحوم کے کااہم کردار تھا، ا س موقع پر انکے ہمراہ شعیب ہمیش ، محمود علی نقی ، ماہر تعلیم عطا الرحمان چوہدری ، چوہدری عطا المنعم ، سید شبیر حسین شاہ بھی موجود تھے قبل ازیں انھوں نے ایدھی سنٹر ٹیکسلاکا دورہ کیا اور رضا کاروں سے انکو درپیش مشکلات پوچھیں، سنٹر کے انچارج عتیق عالم کی خدمات کی تعریف کی ،

Share.

Comments are closed.