لیبیا کشتی حادثہ انسانی سمگلر موبائل بند کر کے غائب سرکاری سطح پر ابھی تک جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا

0

گوجر خان( راجہ ارشد محمود) لیبیا کشتی حادثہ انسانی سمگلر موبائل بند کر کے غائب حادثے کو تین دن گزر گئے سرکاری سطح پر ابھی تک جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا بیوہ معصوم بچے گومگو کی کیفیت میں مبتلا انسانی ہمدردی کے تحت فوری کارروائی کی جائے غلام فرید مرحوم کے بچوں کی اپیل ا تفصیلات کے مطابق تین دن قبل لیبیا کے سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے گوجر خان کے رہائشی مرزا غلام فرید کے بچوں اور سسر نے مرزا محمد اسحق نے اپیل کی ہے کہ انسانی ہمدردی کے تحت غلام فرید کی میت کی واپسی میں تاخیر نہ کی جائے پوٹھوار لنک سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مرحوم غلام فرید کے چودہ سالہ بیٹے محمد عاریض اور سسر مرزا اسحق نے کہا کہ اس افسوس ناک حادثے کو تین دن گزر چکے ہیں لیکن سرکاری سطح پر ابھی تک ان سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا اس کے چودہ سالہ بیٹے محمد عاریض کا کہنا تھا کہ تین دن قبل پاپا سے بات ہوئی تھی جس میں انھوں نے کہا تھا کہ دعا کرنا وہ کشتی میں سوا ر ہونے لگے ہیں پھر کوئی بات ممکن نہیں ہوئی بچوں اور غلام فرید کے سسر نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ انسانی ہمدردی کے تحت جاں بحق ہونے والوں کی میتیں جلد از جلد وطن لائی جائیں ورثاء اور دیگر لواحقین سخت پریشان اور گومگو کی کیفیت میں مبتلا ہیں دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ ان افراد کو لاکھوں روپے کے عوض بیرون ملک بھیجنے والا بد نام زمانہ انسانی سمگلر ذوالقرنین شاہ موبائل فون آف کر کے منظر عام سے غائب ہو گیا ہے ذرائع کے مطابق ذوالقرنین شاہ پر اس ضمن میں متعدد بار مقدمات درج کئے گئے لیکن وہ اپنے اثر و رسوخ کی بدولت ہمیشہ بچ نکلنے میں کامیاب رہا ہے

Share.

Comments are closed.