سواں گارڈن انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن بیسوں دکانات و عمارات مسمار

0

اسلام آباد( ڈاکٹر عتیق فرہاد )سواں گارڈن انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن بیسوں دکانات و عمارات مسمار
تمام تجاوزات کرنے والوں کو نوٹس جاری کیے بعدازاں میرٹ کی بنیاد پر کاروائی کی گئی۔صدر سوسائٹی
تفصیلات: سویلین ہاؤسنگ سوسائٹی سواں گارڈن میں سوسائٹی انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات مافیا کے خلاف
مین ڈبل روڈ پرگرینڈ آپریشن کیا جس میں سوسائٹی میں دکانداران و مالکان کی جانب سے خالی پلاٹوں پر چھابے ،ٹھیہ و دیگرلگائی
گئی تجاوزات ہٹا دی گئیں ہیں ،سوسائٹی انتظامیہ نے چند ماہ قبل تجاوزات مافیا کو نوٹس جاری کیے ہوئے تھے مگر انتظامیہ کے حکم پر کان نہیں دھرے
میڈیا کے رابطہ کرنے پر صدر سوسائٹی انتظامیہ انصر گوندل کا کہنا تھا مذکورہ آپریشن میں چند ایک میرے قرابتدار بھی متاثر ہوئے مگر ہم نے
میرٹ کی بنیاد پر آپریشن کیا علاقہ مکینوں کا انتظامیہ کی حکمت عملی کو سراہتے ہوئے کہنا تھا کہ تجاوزات مافیا سے دشواری کا سامنا کرنا پڑتا تھا ۔

Share.

Comments are closed.