دبنگ ایس ایچ آو سہالہ چوہدری شوکت کی جرائم پیشہ افرادکے خلاف کاروائیاں

0

سہالہ(اسدحیدری)دبنگ ایس ایچ آو سہالہ چوہدری شوکت کی جرائم پیشہ افرادکے خلاف کاروائیاں ،اسلحہ شراب برآمد باغاں سہالہ غیرقانونی پٹرول ایجنسیوں سے چارسو ساٹھ لیٹر پٹرول قبضہ میں لے لیا۔ ملزمان محمد ندیم۔سلیمان کے خلاف مقدمہ درج۔ تھانہ سہالہ کے علاقہ روات سے ملزمان صفدر خان سے تیس بور پسٹل بمعہ تین روند۔ شفیق الرحمان سے تیس بور پسٹل دو روند برآمد کرکےملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیاجُبکہ سواں کے علاقہ سے منشیات فروش سے پانچ لیٹر شراب برآمد کرلی گئ ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سہالہ کے دبنگ ایس ایچ آو چوہدری شوکت علی نے افسران بالا کی ہدایات پر منشیات فروشوں دیگر جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کرلیا۔ کریمینل افراد کے خلاف مختلف کاروائیوں کے دوران سہالہ روات کے علاقہ سے ملزمان صفدر خان۔ شفیق الرحمان سے دو پسٹل تیس بور پانچ روند برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدُمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ تھانہ سہالہ کے علاقہ سواں کیمپ سے منشیات فروش ندیم امانت سے ۵لیٹر شراب برآمد کرلی گئی۔ سہالہ پولیس نےدیگر کاروائیوں میں سئالہ باغاں احساس علاقہ کے گردنوآح میں غیر قانونی طور پر کھلا پٹرول جو کسی حادثہ کا سبب بن سکتا ہے ملزمان ندیم ،محمد سلیمان کو رنگے ہاتھوں فروخت کرتے پکڑا گیا اور چارسو ساٹھ لیٹر پٹرول قبضہ میں لے لیا گیا۔ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں پر سیاسی سماجی اور عوامی حلقوں نے سہالہ پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔

Share.

Comments are closed.