داماد کا بھائی مجھے ، میری بیٹی اور نواسے نواسی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے ،،محمد الیاس

0

کہوٹہ(راجہ ساجدجنجوعہ)داماد کا بھائی مجھے ، میری بیٹی اور نواسے نواسی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے ،وزیر اعلیٰ پنجاب اور پولیس کے اعلیٰ حکام تحفظ فراہم کریں ،ان خیالات کا اظہار ڈھوک لس داخلی بٹالہ شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ،محمد الیاس نے بتایا کہ میرے گلریز ولد محمد عارف سکنہ موہرہ تیال کلرسیداں نے تین سال قبل مار پیٹ کر گھر سے نکال دیا تھا ،جس کے بعد سے میری بیٹی اور نواسہ نواسی میرے ساتھ رہائش پزیر ہیں ، میری بیٹی نے خاوند کیخلاف عدالت میں دعویٰ دائر رکھا تھا ،خرچہ ڈگری فیصلہ ہونے کے بعد میرا داماد عدالت میں پیش نہیں ہوا جس پر جس پر عدالت نے اس کے وارنٹ گرفتاری جاری کرکے اسے جیل بھیج دیا ،میرے داماد کے جیل جانے کے بعد میرے داماد کا بھائی ثاقب ولد محمد عارف اپنے موبائل نمبر 0300-5068809سے میرے موبائل نمبر 0348-0582366پر فون کرکے مجھے ،میری بیٹی اور نواسے ،نواسی کو جان سے مارنے کی دھمکی دے رہا ہے اور کہہ رہا ہے کہ میں تمہاری بیٹی کو اٹھا کر لے جاؤں گا ،محمد الیاس نے میڈیا کو بتایا کہ ثاقب ایک بااثر شخص ہیجس کے اعلیٰ سیاسی شخصیات سے خصوصی مراسم ہیں لہذا مجھے ثاقب سے سخت جانی و مالی خطرہ ہے،محمد الیاس نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف،آئی جی پنجاب ،آر پی او راولپنڈی فخر وصال سلطان راجہ اور سی پی او راولپنڈی اسرار احمد خان عباسی سے تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

Share.

Comments are closed.