جان مارشل کی دریافت کے بعد پہلی مرتبہ اس محکمہ میں کلرکس ایسوسی ایشن کا قیام عمل میں آیا، شاہد حسین گیلانی

0

ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی ،بیوروچیفِ پوٹھوار لنک ڈاٹ کام )محکمہ آرکیالوجیکل ڈیپارٹمنٹ کلرکس ایسوسی ایشن کے صدر شاہد حسین گیلانی نے کہا ہے کہ جان مارشل کی دریافت کے بعد پہلی مرتبہ اس محکمہ میں کلرکس ایسوسی ایشن کا قیام عمل میں آیا،انشااللہ ملازمین کے مفادات کا تحفظ کرینگے نومنتخب عہدیدار فرض شناسی کے ساتھ اپنا کام کریں ،ان خیالات کا اظہار انھوں نے ٹیکسلا میوزیم میں کلرکس ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا ،تقریب سے چئیرمین میونسپل کمیٹی سید محمود حسین شاہ اور اسسٹنٹ کوریٹر حمیرا ،اور نومنتخب سنئیر نائب صدر کامران خان نے بھی خطاب کیا،اس موقع پر چئیرمین میونسپل کمیٹی ٹیکسلا سید محمود حسین شاہ، ممبر میونسپل کمیٹی ملک پرویز اختر ٹھکیدار،اسسٹنٹ کوریٹر حمیرا،جنرل سیکرٹڑی لاہور محمد شفیق، ایڈیشنل سیکرٹری یوسف خان، جائنٹ سیکرٹری ارشد، فنانس سیکرٹری ساجد خان، وائس چئیرمین محمد شکیل سمیت دیگر ملازمین و معززین علاقہ موجود تھے، ٹیکسلا میوزیم کلرکس کی نئی منتخب ہونے والی باڈی میں سنئیر نائب صدر کامران خان،جائنٹ سیکرٹری ظہیر احمد، فنانس سیکرٹری عمر فاروق، اور پریس سکیرٹری نسیم زہرہ سے مرکزی صدر شاہد حسین گیلانی نے حلف لیا۔

Share.

Comments are closed.