تحصیل کہوٹہ کے پیپلز پارٹی کے جیالے 5 فروری کو لاہور میں ہونے والے جلسے میں بڑی تعدار میں شرکت کریں گے:آصف ربانی قریشی

0

کہوٹہ(عبدالرافع) تحصیل کہوٹہ کے پیپلز پارٹی کے جیالے 5 فروری کو لاہور میں ہونے والے جلسے میں بڑی تعدار میں شرکت کریں گے:آصف ربانی قریشی
تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان پیپلز پارٹی کہوٹہ آصف ربانی قریشی کا نمائندہ پوٹهوہارلنک کو بیان دیتے ہوئے کہنا تها کہ 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر لاہور میں ہونے والے جلسے میں اپنی بھر پورطاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کی سیاست کا رخ موڑ دیں گے۔تحصیل کہوٹہ کے پیپلز پارٹی کے جیلوں کو دعوت دیتا ہوں کہ صبح دس بجے قریشی ہاوس پہنچ جائیں تاکہ گیارہ بجے قریشی ہاوس سے روانہ ہوا جائے. .مزید یہ بهی کہنا تها کہ اس جلسہ میں پیپلز پارٹی تحصیل کہوٹہ کی بھرپور نمائندگی ہو گی اور عوام بتا دے گی کہ پیلز پارٹی ابهی بهی زندہ ہے.انہوں نے کہاکہ عمران خان غریبوں کے نہیں بلکہ اشرافیہ کے لیڈر ہیں اور اشرافیہ ہی ان کے عہدیدرار اور اشرافیہ ہی ان کے نام نہاد کارکن بھی ہیں وہ سیاست دان نہیں بلکہ سیاست کو آلودہ کررہے ہیں ان کی زبان سیاست دانوں والی نہیں بلکہ مولا جٹ والی زبان ہے انہوں نے سیاست میں آلودگی پھیلانے اور لوٹوں کی فیکٹریاں لگانے کے سوا کچھ نہیں کیا ہے۔

Share.

Comments are closed.