بیول کے تاجر بشیر وارثی کے خلاف پولیس گردی کی مذمت کرتے ہیں : شیخ فہیم

0

بیول( پوٹھوار لنک ڈاٹ کوم) بیول کے تاجر بشیر وارثی کے خلاف پولیس گردی کی مذمت کرتے ہیں : شیخ فہیم
معروف مسلم لیگی رہنما شیخ فہیم نے بیول شہر میں ساہیوال پولیس کی پولیس گردی کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی معزز شہری کو سر عام تشدد کا نشانہ بنانا اور پھر متعلقہ تھانے کو اطلاع دیے بغیر کاروائی کرنا قانون کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے بیول کے معروف بزنس مین ملک بشیر وارثی کے خلاف ساہیوال پولیس کی پرتشدد کاروائی کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں اور تھانہ گوجرخان اور پولیس چوکی قاضیاں کے لیے بھی لمحہ فکریہ ہے کہ اتنے دور سے کوئی بھی آئے اور بغیر اطلاع دئیے معزز شہری کو تشدد کا نشانہ بنا کر اٹھا کر لے جائے اور جب متعلقہ پولیس سے پوچھا جائے تو وہ واقعہ سے مکمل لاعلمی ظاہر کردیں اگر یہی حالات رہے تو جرائم پیشہ افراد کی حوصلہ افزائی ہو گئ لہذا ہمارا پرزور مطالبہ ہے کہ ساہیوال پولیس کی معزز شہری پر پرتشدد کاروائی کا سختی سے نوٹس لیا جائے اور ان کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے۔

Share.

Comments are closed.