چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے مشکور ہیں جنھوں نے غلام سرور خان کو پارٹی کا سنیئر نائب صدر منتخب کر کے عوام کے دل جیت لیئے ہیں

0

ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی ،بیوروچیفِ پوٹھوار لنک ڈاٹ کام )پا کستان تحریک انصاف اقلیتی ونگ واہ کینٹ کے سرکردہ رہنما ایرک جان نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے مشکور ہیں جنھوں نے ہر دلعزیز ممبر قومی اسمبلی غلام سرور خان کو پارٹی کا سنیئر نائب صدر منتخب کر کے عوام کے دل جیت لیئے ہیں غلام سرور خان کی پارٹی کے لیئے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ان کو پارٹی کا مرکزی عہدہ دینا پارٹی کا احسن اقدام ہے غلام سرور خان تجربہ کار اور سنیئر سیاستدان ہیں ان کی قیادت میں پارٹی مذید مضبوط اور فعال ہو گی ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے اخباری بیان میں کیا ایرک جان کا کہنا تھا کہ حلقہ این اے ترپن غلام سرور خان کی قیادت میں تحریک انصاف کا گڑھ ہے 2013کی طرح اس بار بھی قومی اسمبلی سمیت صوبائی کی دونوں نشستوں سے کامیاب تحریک انصاف ہو گی غلام سرور خان کی قیادت میں بلدیاتی انتخابات میں بھی تحریک انصاف بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئی جس کے نتیجے میں واہ کنٹونمنٹ بورڈ میں وائس چیئرمین پی ٹی آئی کے منتخب ہو کر علاقے میں عوام کے مسائل اور بلا تفریق ترقیاتی کام کروا رہے ہیں غلام سرور خان اور ان کی ٹیم کا مشن ہی عوام کی خدمت ہے۔

Share.

Comments are closed.