پنڈ تربیلہ واٹر سپلائی کی بحالی کے لئے 12لاکھ کی لاگت سے نئی موٹر پائپ و دیگر سامان لگا دیا گیا ہے’ مشترکہ بیان

0

ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی ،بیوروچیفِ پوٹھوار لنک ڈاٹ کام )مسلم لیگ(ن ) یوتھ ونگ تحصیل ٹیکسلا کے جنرل سیکرٹری و سابق امیدوار برائے چئیرمین یونین کونسل عثمان کھٹر ثاقب شہزاد خان، کونسلر راشد نواز نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پنڈ تربیلہ واٹر سپلائی کی بحالی کے لئے موٹر سمیت پوراسیٹ لگانے کی منظوری دینے اور عوامی کام مکمل کرانے پر ہم سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے تہہ دل سے مشکور ہیں،انھوں نے کہا کہ 12لاکھ کی لاگت سے نئی موٹر پائپ و دیگر سامان لگا دیا گیا ہے جس سے عوام کو سہولت میسر ہوگی، اس سے قبل بھی پوری یونین کونسل میں کروڑوں روپے کے کام پایہ تکمیل تک پہنچ چکے ہیں ،ہم جو بھی ترقیاتی منصوبہ دیتے ہیں ہمارے قائد فوراًمنظور کر دیتے ہیں جس پر ہمیں اپنے قائد فخرو پوٹھوھار چوہدری نثار علی خان پر فخر ہے،انشااللہ عوام کی بلا تفریق خدمت کا مشن جاری رکھیں گے ہم نعروں پر نہیں بلکہ عملی خدمت پر یقین رکھتے ہیں ،انھوں نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان نے پوری تحصیل مین اربوں روپے کے میگا پروجیکٹس مکمل کرائے اور اب بھی متعددعوامی منصوبے زیر تکمیل ہیں جن پت تیزی سے کام جاری ہے ۔

Share.

Comments are closed.