ملکی دولت لوٹ کربیرون ملک منتقل کرنے والے ملک وقوم کے مخلص کبھی نہیں ہوسکتے۔ سینٹرسراج الحق

0

ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی ،بیوروچیفِ پوٹھوار لنک ڈاٹ کام )امیرجماعت اسلامی پاکستان سینٹرسراج الحق نے کہاہے کہ 71برسوں کے دوران پاکستان پرمسلط ہونے والے ہرحکمران نے مزدورں ،کسانوں اور عوام کااستحصال کیا ہے ملکی دولت لوٹ کربیرون ملک منتقل کرنے والے ملک وقوم کے مخلص کبھی نہیں ہوسکتے۔عوام کو اپنا انتخابی رویہ تبدیل کرنا ہوگا ، چوروں اور ڈاکوؤں کے گروہ کو گھر کی رکھوالی پر بٹھا کر گھر محفوظ رہنے کی امید لگانے والوں کو پچھتاوے کے سوا کچھ نہیں ملتا ۔ان خیالات کااظہارانھوں نے جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کے امیر شمس الرحمن سواتی کی رہائش گاہ ایچ ایم سی ٹیکسلا میں ان کی عیادت کے موقع پر ذمہ داران وکارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر قائمقام امیرضلع راجہ محمدجواد،نائب امراء ضلع سیدعزیرحامد،قاضی محمدجمیل،محمدتاج عباسی،مولانا عبدالجلیل سمیت دیگرذمہ داران بھی موجو دتھے۔سینٹرسراج الحق نے کہاکہ جماعت اسلامی کے سوا کسی دوسری سیاسی جماعت کے پاس عوام کی پریشانیوں کا کوئی علاج نہیں اور نہ ان کے پاس ملک و قوم کی فلاح اور خوشحالی کا کوئی ایجنڈا ہے ،عوام کرپٹ اوربددیانت سانپوں کو دودھ پلانے کی بجائے جماعت اسلامی کی دیانتدار قیادت کا ساتھ دیں تاکہ ان کی اورملک کی تقدیربدل سکے ۔انہوں نے کہا کہ 2018کے انتخابات میں جماعت اسلامی دیگر دینی قوتوں کے ساتھ مل کر کرپٹ ٹولے کا راستہ روکنے کی بھر پور کوشش کرے گی۔ہماری جدوجہد کا اصل مقصد ملک میں نظام مصطفی کا نفاذ ہے ،ملک و قوم کو مسائل کی موجودہ دلدل سے نکالنے کیلئے اسلامی نظام نفاذکے علاوہ کوئی حل نہیں ۔

Share.

Comments are closed.