مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ کے زیر اہتمام یوم کشمیر ریلی

0

ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی ،بیوروچیفِ پوٹھوار لنک ڈاٹ کام )مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ کے زیر اہتمام یوم کشمیر ریلی، تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ تحصیل ٹیکسلا کا قافلہ امیر تحصیل ٹیکسلا سید مبارک حسین شاہ کے زیر قیادت پانچ فروری کوراولپنڈی روانہ ہوگا،جہاں تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ پاکستان کی مرکزی ریلی میں شامل ہوگا،تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ تحصیل ٹیکسلا کے دیگر عہدیداران جن میں نائب امیر محمد اسلم خان،جنرل سیکرٹری حاجی اعجاز قادری،جوائنٹ سیکرٹری ابو حزیفہ حنیف قادری،امیر نشرو اشاعت ابو شہیر تنویر رضوی،امیر مالیات ظاہر علی اعوان، شاہدین خان اورثاقب یاسین میڈیا سیکرٹری ، کے علاوہ تنظیمی ساتھی شامل ہونگے،ترجمان جنرل سیکرٹری حاجی اعجاز قادری کے مطابق مرکزی قائدین کی کال پر پانچ فروری کو جی پی او صدر راولپنڈی سے مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے منعقد ہونے والی ریلی میں تحصیل ٹیکسلا سے تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ کے تنظیمی اراکین و عہدیداران قافلے کی صور ت میں راولپنڈی روانہ ہونگے جہاں مرکزی ریلی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنایا جائے گا،

Share.

Comments are closed.