مزدوروں کے تحفظ کے لیئے حکومت وقت کی جانب سے شدید لاپرواہی کی جا رہی ہے’میوہ جان خان

0

ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی ،بیوروچیفِ پوٹھوار لنک ڈاٹ کام )پختون پنجاب اتحاد مزدور یونین مارگلہ کے جنرل سیکرٹری میوہ جان خان نے کہا ہے کہ مزدوروں کے تحفظ کے لیئے حکومت وقت کی جانب سے شدید لاپرواہی کی جا رہی ہے مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیئے کوئی ادارہ نہیں ہے مارگلہ میں ہزاروں مزدور کام کر رہے ہیں جو کہ کریشر کی صنعت سے وابستہ ہیں کریشر کی صنعت سے حکومت کو کروڑوں روپے کا ریونیو ملتا ہے حکومت کو چاہیے یہاں کے مزدوروں کو ان کی ضروریات کے مطابق میڈیکل کی سہولتیں دی جائیں اور ایمرجنسی کی صورت میں طبی سہولتوں کا بندوبست بھی کیا جائے تا کہ یہاں کے مزدوروں کی پریشانیوں میں کمی ہو سکے مشینوں کے مالکان تو ہمارے ساتھ بھر پور تعاون کرتے ہیں مگر ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت بھی ہمارے مسائل پر توجہ دے اور ان کے حل کے لیئے عملی اقدامات کرے تاکہ یہاں کے مزدوروں کی مشکلات میں کمی آ سکے۔

Share.

Comments are closed.