عثمانیہ مسجد ڈھوک چوہدریاں میں سالانہ عظیم الشان محفل میلاد النبی بروز اتوارمنعقد ہوگی

0

کہوٹہ(راجہ عظمت علی) یونین کونسل دکھالی راجگان کی عثمانیہ مسجد ڈھوک چوہدریاں میں سالانہ عظیم الشان محفل میلاد النبی 04فروری بروز اتوار بعداز نماز ظہر تا عصر کو مولانا قاری غلام مرتضی امام مسجد ہذا کی زیر سرپرستی میں منعقد ہوگی ۔تلاوت قران پاک قاری طاہر عطاری صاحب کریں گےاور نقابت حافظ منان شبیر وارثی صاحب کرے گے ۔محفل میں ثناء خواں مصطفی حفیظ ساجد ,وقاص انجم اور خصوصی نعت صاحبزادہ عبدالشکور نقشبندی عقیدت کے پھول نچھاور فرماہیں گے۔جبکہ خصوصی خطاب حضرت علامہ مولانا تزیل الرحمن صاحب (جدون ہجویری) کریں گے۔ اختتامی دعا کے بعد لنگر تقسیم کیا جاۓ گا۔

Share.

Comments are closed.