کیڈٹ کالج حسن ابدال کے بانی پرنسپل مسٹر ہگ کیچپول کی اکیسویں برسی کی تقریب آج صبح کالج میں منعقد ہوئی

0

ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی ،بیوروچیفِ پوٹھوار لنک ڈاٹ کام )کیڈٹ کالج حسن ابدال کے بانی پرنسپل مسٹر ہگ کیچپول کی اکیسویں برسی کی تقریب آج صبح کالج میں منعقد ہوئی۔ پی اے ایف
پبلک سکول سرگودھا ، آرآئی ایم سی انڈیا، اے پی ایس ایبٹ آباد کے نمائندوں اور کیڈٹ کالج حسن ابدال کی عیسائی کمیونٹی نے تقریب میں شرکت کی۔کالج کے پرنسپل میجر جنرل (ر) نجیب طارق ، ہلال امتیاز (ملٹری) نے مہمانوں کا استقبال کیا۔بانی پرنسپل کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ان کی قبر کی طرف ایک واک کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں تمام شرکاء نے حصہ لیا۔ اس موقع پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور تمام کالجز کی طرف سے مرحوم کی قبر پر پھولوں کی چادر رکھی گئی۔ اس موقع پر امنول لورین تھامس چرچ کےویکارنے دعا کرائی۔ سابق وائس پرنسپل اے پی ایس جنرل (ر) احسان الحق سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اورایئر چیف مارشل (ر)عباس خٹک نے اس موقع پرمرحومہگ کیچپول کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ آخر میں مہمان خصوصی بریگیڈیئر ملک مختار کریم نے مسٹر ہگ کیچپول کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

Share.

Comments are closed.