چیف جسٹس طارق کے بہیمانہ قتل کا نوٹس لیں’حاجی جلال

0

ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی ،بیوروچیفِ پوٹھوار لنک ڈاٹ کام )چیف جسٹس طارق کے بہیمانہ قتل کا نوٹس لیں۔ڈیرہ غازیخان کے وڈیرہ کی ایماء پولیس نے زیرحراست تشدد کرکے قتل کیا۔نقیب محسود، مقصود اور انتظار کے ماورائے عدالت قتل کے مجرموں کیخلاف میرے بیٹے کے قاتلوں کیخلاف بھی کارروائی کی جائیگی۔ان خیالات کا اظہار ڈیرہ غازیخان سکنہ کوٹ ہیبت حاجی جلال نے ترنول میں نقیب محسود کے تعزیتی کیمپ میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ مورائے عدالت قتل کی ریت پنجاب پولیس نے متعارف کروائی جس میں ہزاروں بیگناہ شہریوں کو قتل کردیا جاتاہے جبکہ ان پولیس افسران کیخلاف کوئی تادیبی و تحقیقی کاررائی بھی عمل میں نہیں لائی جاتی۔میرا بیٹاکم سن اکلوتی بیٹی کا باپ تھا کو بغیر کسی جرم کے گرفتار کرکے اس پر بہیمانہ تشدد کیا گیا جس کو برداشت نہ کرتے ہوئے وہ جان کی بازی ہار گیا ۔اب حصول انصاف کیلئے احتجاج کرنے پر خود میرے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کرکے مجھے پابند سلاسل رکھا گیا اور عزیز و رشتہ داروں کیخلاف جھوٹے مقدمات درج کرکے حراساں کیا جارہاہے۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار سے دردمندانہ اپیل کرتاہوں کہ وہ فراہمی انصاف کو یقینی بناوائیں اور تھانہ صدر ڈیرہ غازیخان کے عملہ کیخلاف شفاف تحقیقات کا حکم جاری کریں۔

Share.

Comments are closed.