وفاقی دیہی حلقہ عوام آج بھی بنیادی ضروریات زندگی کی سہولیات سے محروم ہے ۔چوہدری عماد رضا

0

اسلام آباد (ڈاکٹرعتیق فرہاد )وفاقی دیہی حلقہ عوام آج بھی بنیادی ضروریات زندگی کی سہولیات سے محروم ہے ۔چوہدری عماد رضا
تفصیلات: ممتاز سماجی شخصیت چوہدری عماد رضا ایڈکیٹ نے پوٹھوہارلنک ڈاٹ کام سے گفتگو میں کہا کہ وفاقی دیہی حلقہ عوام کو آج تک کوئی ایسا عوامی نمائندہ
میسر نہ ہوسکا جو عوامی مسائل کو حل کرے ۔جس کو بھی عوامی نمائندگی ملی اس نے بجائے عوامی آواز کو ایوان میں بلند کرتا اس نے صرف و صرف اپنی
اپنی جیبیں بھریں عوام کے مسائل گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتے گئے ۔وفاق کا حصہ ہونے کے باوجود آج بھی دیہی حلقہ عوام بجلی،پانی،سوئی گیس
رابطہ سڑکوں ،تعلیمی و طبی مراکز صحت میں سہولیات کے فقدان کی وجہ سے محرومیوں کا شکار ہے ۔عوامی نمائندے صرف فوٹو سیشن تک محدود ہو کر رہ
گئے ہیں ۔بلدیاتی نمائندوں کو لوکل گورنمنٹ ایکٹ منظور ہونے کے باوجود اختیارات نہ مل سکے ۔اربوں روپے کی کرپشن کرنے والے سیاست
دان آمدہ الیکشن میں بھی حکومتی خواب دیکھ رہے ہیں ۔

Share.

Comments are closed.