فرینڈز پراپرٹی ایڈوئزر آزاد گروپ کا اہم اجلاس

0

ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی ،بیوروچیفِ پوٹھوار لنک ڈاٹ کام )فرینڈز پراپرٹی ایڈوئزر آزاد گروپ کا اہم اجلاس ، آمدہ جنرل الیکشن کے لئے سید حیدر علی شاہ پی پی سات سے آزاد امیدوار کے طور پر حصہ لیں گے،کسی بھی سیاسی جماعت سے اتحاد کو یکسر مسترد کردیا گیا،فرینڈز پراپرٹی ایڈوئزر آزاد گروپ کے دفتر میں اجلاس سید اعجاز نقوی کی زیر صدارت منعقد ہوا ، اجلاس میں، سید حیدر علی شاہ، راجہ وقاص ،میر کاشف زاہد،سید زیشان حیدر،سید انیل احسن،راجہ شاہد، ملک شاہد،منیر شاہ شہال کے علاوہ معززین علاقہ نے شرکت کی،اجلا س میں فیصلہ کیا گیا کہ پی پی سات سے سید حیدر علی شاہ ہمارے امیدوار ہونگے،اس ضمن میں تمام دوست احباب ملکر انکی انتخابی مہم چلائیں گے،کسی مذہبی ۔لسانی یا قومیت کی بنیاد پر ووٹ مانگے کے عمل کی ہر سطح پر حوصلہ شکنی کی جائے گی،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سید حیدعلی شاہ کا کہنا تھا کہ ہم علاقے کے لوگوں کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے ، خدمت خلق کے جذبہ کے تحت میدان سیاست میں آیا ہوں اور اس مشن کی تکمیل کے لئے کوئی دقیقہ فرد گزاشت نہیں کرونگا،منتخب عوامی نمائندوں نے ہمیشہ عوامی مسائل سے منہ چرایا اور پسند نا پسند کی بنیاد پر ترقیاتی کام کروائے گئے جبکہ علاقہ کے دیگر مسائل جوں کے توں ہیں ، ہماری کوشش ہوگی کہ عوامی مسائل بلا تفریق کرائے جائیں ،

Share.

Comments are closed.