حاجی مظفر خان راجہ جاوید اختر ہاوس میں سالانہ محفل بروز اتوارمنعقد ہوگی

0

کہوٹہ(راجہ عظمت علی) یونین کونسل دکھالی راجگان کے گاؤں لونہ ڈھوک حاجی مظفر خان راجہ جاوید اختر ہاوس میں سالانہ محفل مصطفی محفل 04فروری بروز اتوار دن 10 بجے تا 1بجے کو علامہ محمد اشفاق صاحب گگھٹرادمال کی زیر صدارت منعقد ہوگی ۔تلاوت قران پاک حافظ عمیر قادری کریں گے ۔محفل میں ثناء خواں مصطفی مولانا حافظ ارسلان قادری اڈیالہ اور دیگر حضور کی خدمت میں عقیدت کے پھول نچھاور کریں گے۔جبکہ خصوصی خطاب علامہ عبدالجبار فدائی (چکوال) کریں گےاور خصوصی شرکت علامہ مولانا میاں عبدالطیف (میانہ تھب)کرے گے۔ اختتامی دعا کے بعد لنگر تقسیم کیا جاۓ گا۔

Share.

Comments are closed.