صدر تحریک انصاف آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے سیکرٹری فنانس شارجہ یونٹ و سوشل میڈیا ایکٹوسٹ محمد ندیم چوہدری کی ملاقات

0

دبئی(محمد فیصل ) صدر تحریک انصاف آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے سیکرٹری فنانس شارجہ یونٹ و سوشل میڈیا ایکٹوسٹ محمد ندیم چوہدری ملاقات اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کوٹلی میں یوتھ یونٹ کی میرٹ پرجلد تنظیم سازی مکمل کی جائے گی محمد ندیم چوہدری نے حلقہ 3سہنسہ سرساوہ پنجیڑہ کے نوجوان عاقب توصیف کو یوتھ یونٹ کاصدر بنانے کی حمات کی جس کے جواب میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ پارٹی منشور کے مطابق محنتی نوجوانوں کو آگے لایا جائے گا جنھوں نے ہمیشہ پارٹی کو فعال میں اہم کردار ادا کیا ہے انھوں نے کہا نوجوان تحریک انصاف کے اثاثہ ہیں جنھوں نے لوگو ں کو بیدار کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے نوجوانوں نے سوشل میڈیا کے زریعہ جس انداز سے لوگوں کی بیدار کیا وہ قابل تحسین ہے انھوں نے محمد ندیم چوہدری کے سوشل میڈیا پرکام کو سرہا اور کہا کہ آپ نے سوشل میڈیا کے ذریعہ عوام الناس میں آگاہی پیدا کی وہ قابل تعریف ہے انھوں نے نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ سوشل میڈیا استعمال کرنے کی ہدیت کی تاکہ ریاستی مسائل اور حکمران کی عوام دشمن پالیسیوں کو سامنے لایا جاسکے اس کے ساتھ بھارت کی مقبوضہ کشمیر اور لائن آف کنٹرول پر درندگی کو دنیا کے سامنے لانے میں بھی سوشل میڈیا اہم کردار ادا کر سکتا ہے انھوں نے موجودہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی درندگی کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ بھارت بے جا سازشوں کے ذرئعے کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے اور دنیا صرف اسکی زبانی کلامی مذمت کر رہے ہے ۔

Share.

Comments are closed.