صحافیوں کامشترکہ اجلاس،پاکستان جرنلسٹ فورم فرانس کے قیام کااعلان

0

شبانہ چوہدری(پوٹھوہار لنک پیرس)فرانس میں مقیم صحافیوں کا ایک مشترکہ اجلاس ھوا جس میں فرانس میں مختلف پریس کلبز کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں صحافیوں کو درپیش مشکلات،مسائل اوردیگر مسائل کے بارےمیں سیر حاصل گفتگو ھوئی۔اجلاس میں طے کیا گیاکہ فرانس میں صحافیوں کے مسائل کے حل کے لئے ایک مشترکہ فورم کا قیام عمل میں لایا جائے۔اس فورم کا مقصد صحافیوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا اور ان کے مسائل کے حل کے بارے میں مشترکہ طور پر اقدامات کرنا ہے۔سینئر صحافیوں نے فورم کے قیام کو خوش آئیند قرار دیا ہےاور کہا کہ صحافیوں کو درپیش مسائل کے لیے ایسے فورم کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔ فرانس میں موجود چاروں پریس کلب کے عہدیداران نے مشترکہ طور پر صحافیوں کو درپیش مسائل پر مشترکہ لائحہ عمل بنانے پر اتفاق کیا۔اس اجلاس میں پیرس میں موجود تین پریس کلبز نےپاکستان جرنلسٹ فورم میں پر اپنے اعتماد کا اظھار کیا۔مشترکہ طور پر دیگر تمام صحافیوں نے ایک فورم کے قیام پر اتفاق رائے کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان جرنلسٹ فورم فرانس کے قیام کا اعلان کر دیا اور فرانس میں آج ٹی وی کےبیوروچیف یونس خان کو کنوینئر مقرر کر دیا گیا۔

Share.

Comments are closed.