ڈاک خانہ کہوٹہ عملے کی کمی، عوام رل گئی

0

کہوٹہ(عبدالرافع) ڈاک خانہ کہوٹہ عملے کی کمی، عوام رل گئی. تفصیلات کے مطابق ڈاک خانہ کہوٹہ میں عملے کی کمی کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنہ پیش کرنا پڑتا ہے. ایک رجسٹری کروانے کے لیے کئی گهنٹے قطاروں میں کهڑا رہنا پڑتا ہے. جبکہ پینشن کے دنوں میں زندگی بهر ملک و قوم کی خدمت کرنے والے بزرگ پینشن لینے کے لیے رل جاتے ہیں. ڈاک خانہ ذرائع کا نمائندہ پوٹهوہارلنک ڈاٹ کام کو کہنا تها کہ جی پی او کہوٹہ میں 50 سے زائد کا عملہ ہونا چاہیے. جبکہ اس وقت کام صرف 17 کا عملہ کام کر رہا ہے. دو اسسٹنٹ پوسٹ ماسٹر کی جگہ خالی ہے. جی پی او کہوٹہ اس مکان کی ماند ہے جس میں 20 پلروں کی جگہ پر 4 پلروں پر کهڑی ہو. اس سلسلے میں عوام کا نمائندہ پوٹهوہارلنک ڈاٹ کام کو بیان دیتے ہوئے کہنا تها کہ ڈاک خانے میں عملے کی کمی کے باعث ہمیں شدید دشواری کا سامنہ پیش کرنا پڑتا ہے. ڈاک خانے میں آکر کئی کئی گهنٹوں چهوٹے چهوٹے کاموں کے لیے انتظار کرنا پڑتا ہے. جبکہ عوام نے پوٹهوہارلنک ڈاٹ کام کے پلیٹ فارم سے وزیر اعظم شاہد عباسی سے درخواست کی ہے کہ ڈاک خانے کے عملے کو پورا کرنے کے لیے جلد از جلد ایکشن لیں.

Share.

Comments are closed.