شکیل کھٹانہ اور جمیل احمد تحصیل سوہاوہ اور تحصیل دینہ کے کوآرڈینیٹر مقرر

0

مانچسٹر( نوید چوہان) چیف آرگنائزر جہلم فورم الیاس گوندل کی جانب سے تحصیل سوہاوہ اور تحصیل دینہ کے لیے مقرر کیے گئے کوآرڈینیٹرز کے نوٹیفیکیشن جاری کر دئیے گئے ہیں۔ تحصیل سوہاوہ کے لیے شکیل کھٹانہ جبکہ تحصیل دینہ کے لیے جمیل احمد کو کو آرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے۔اس موقع پر چیف آرگنائزر الیاس گوندل کا کہنا تھا کہ ہمیں ضلع جہلم میں رضاکاروں کی ضرورت ہے اور یہ دونوں کو آرڈینٹرز بھی رضاکارانہ طور پر جہلم کے مختلف علاقوں میں درپیش مسائل کے حوالے سے ممبران کو سفارشات پیش کریں گے جس کو میٹینگ کے ایجنڈے میں شامل کیا جائے گا۔ شکیل کھٹانہ نے جہلم فورم کے ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کی خدمت اور ضرورت مندوں کے لیے ہر کحظہ تیار ہوں بڑاگواہ میں آئندہ ماہ ہونے والا آئی کیمپ بھی جہلم فورم کا بہت بڑا کارنامہ ہے۔ تحصیل سوہاوہ میں اگر کسی کو مسلئہ ہوں تو مجھ سے رابطہ کریں میں آپ کی آواز کو جہلم فورم کے عہدیداروں تک پہنچاؤں گا اور انشاللہ آپ کے مسائل کا غیر سیاسی حل نکالیں گے۔ تحصیل دینہ کے کو آرڈینیٹر جمیل احمد کا کہنا تھا کہ میں جہلم فورم کے عہدیداروں کے اعتماد پر شکر گزار ہوں انشاللہ اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے انسانیت کے اس مشن کو جاری رکھوں گا۔ اور میں ضلع جہلم کے تمام نوجوانوں سے یہ گزارش کروں گا کہ اس مشن کا حصہ بنیں۔

Share.

Comments are closed.