جولائی میں بهرتی ہونے والے ایجوکیٹرز تاحال تنخواہ سے محروم

0

کہوٹہ (عبدالرافع) جولائی میں بهرتی ہونے والے ایجوکیٹرز تاحال تنخواہ سے محروم تفصیلات کے مطابق جولائی 2017 میں بهرتی ہونے والے قوم کے معمار ایجوکیٹرز سات ماہ گزرنے کے باوجود تنخواہ سے محروم ہیں. قوم کے معمار قرض لے کر زندگی گزانے پر مجبور ہو گئے ہیں. اس سلسلے میں نمائندہ پوٹهوہار لنک ڈاٹ کام کو بیان دیتے ہوئے متاثرین کا کہنا تها کہ جولائی میں بهرتی ہوئے تهے اور تاحال تنخواہ نہیں آئی. نومبر سے سنتے آ رہے ہیں کہ اس ماہ تنخواہ آئے گی. پتا نہیں وہ اس ماہ کب آئے گا. ہم قرض لے کر معملات زندگی چلانے پر مجبور ہیں. ہماری اعلی انتظامیہ سے درخواست ہے کہ جلد از جلد ہمیں تنخواہ دی جائے.

Share.

Comments are closed.