سابق سی ای او ڈی ای او راولپنڈی قاضی ظہور کی بہترین خدمات کے اعزاز میں ظہرانہ پیش کیا گیا

0

کہوٹہ (عبدالرافع) سابق سی ای او ڈی ای او راولپنڈی قاضی ظہور کی بہترین خدمات کے اعزاز میں ظہرانہ پیش کیا گیا. تفصیلات کے مطابق سابق سی ای او ڈی ای او قاضی ظہور کی بہترین تعلیمی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے گورنمٹ بوائز ہائی سکول کہوٹہ میں سکینڈی وینگ کہوٹہ کے زیر اہتمام ظہرانہ پیش کیا گیا. ظہرانے میں سی ای او ڈی ای او راولپنڈی قاضی طارق محمود،ڈی ای او میل اکرم ضیاء، شفقت الرحمان ڈی ڈی او ایس ای، رافیہ طاہرہ ڈی ڈی ای او کہوٹہ ،ڈی ای او اٹک راجہ امجد اقبال، ڈی ڈی ای او کوٹلی ستیاں شازیہ عزمت، ڈی ڈی ای او راولپنڈی امجد محمود ، ڈی ڈی ای شیر خان ، ڈی ڈی ای او کہوٹہ شہنشا بابر، پرنسپل گورنمٹ ہائی سکول کلر خالد قریشی، پرنسپل گورنمٹ ہائی سکول بکهرال عبدالقیوم، ہیڈ میسٹریس گورنمٹ ہائی سکول دبیرن علیشبہ اور دیگر نے شرکت کی. تقریب کی سٹیج سیکرٹری ہیڈمیسٹریس کنزا خان تهی. ہیڈمیسٹریس گورنمٹ ہائی سکول تهوا سمینا نے قاضی ظہور صاحب کو پهولوں کا گلدستہ پیش کیا. اس موقع پر ممتاز ماہر تعلیم پرنسپل گورنمٹ ہائی سکول کہوٹہ ناظم قمر ،ڈی ای او اٹک راجہ امجد اقبال، ڈی ڈی ای او شہنشا بابر اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قاضی صاحب کی بطور سی ای او خدمات کو کوئی فراموش نہیں کر سکتا. جناب کی خدمات سب کے سامنے ہیں. قاضی صاحب کی شخصیت سب کے لیے نمونہ ہے. جبکہ تمام افراد نے عتیق قریشی اور نجابت عباسی کو انتظامی معمالات سمبهالنے پر خصوصی طور پر سہرایا.جبکہ سابق سی ای او ڈی ای او قاضی ظہور کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تها کہ میں ناظم قمر صاحب اور ان کی ٹیم کا انتہائی مشکور و ممنون ہوں جن نے بہترین تقریب کا اہتمام کیا. تقریب کے آخر میں پرنسپل گورنمٹ گلز ہائی سکول کہوٹہ عابدہ اصغر نے سابق سی ای او ڈی ای او قاضی ظہور کو تحفہ پیش کیا جبکہ پرنسپل گورنمٹ ہائی سکول کہوٹہ ناظم قمر نے سپیشل شیلڈ پیش کی.

Share.

Comments are closed.