ملک منیر احمد کی جانب سےپیرس کے صحافیوں کےاعزاز میں پرتکلف دیسی ناشتہ

0

شبانہ چوہدری (پوٹھوہار لنک پیرس) ویلئر لابیل میں واقع پاکستانی ریسٹورنٹ ٹابہ میں سویرا نیوز ویب سائٹ فرانس کے ایڈیٹر ملک منیر احمد کی جانب سے صحافیوں کےاعزاز میں پرتکلف دیسی ناشتہ دیاگیا،،اس دوران صحافیوں کا ایک اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں سینئر صحافی رضا چوہدری،،،مرزاخالد بشیر،،، یونس خان،،،چوہدری شہزاد وڑائچ،،بابر مغل،،بنارس اعوان،، مہر راحیل،،،ملک منیراحمد،،،بلال محمد خان،،سلطان محمود اور سید شاہ زیب ارشد نے شرکت کی،،اجلاس میں صحافیوں کی مشترکہ تنظیم کی باضابطہ تشکیل اور صحافیوں کو ایک پلیٹ فورم پر اکٹھا کرنے کیلئے جلد ایک اجلاس بلانے کی تجویز زیر غور لائی گئی جس پر تمام صحافیوں نے اپنی رضا مندی کااظہار کیا اور یونس خان کوعارضی کنوینئر منتخب کرتے ہوئے تمام صحافیوں کو اجلاس میں شرکت کیلئے دعوت نامے بھجوانے کی ذمہ داری سونپی گئی اور کہا گیا کہ تمام صحافیوں کو بلاتخصیص دعوت نامے ارسال کئے جائیں،،جس میں تمام صحافیوں کی موجودگی میں فورم کا باقاعدہ اعلان کیا جائیگا۔۔

Share.

Comments are closed.