محترمہ مہرین انور راجہ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے پی پی پی کا جلسہ 21 جنوری کو منعقد کیا جائے گا

0


کہوٹہ(عبدالرافع) محترمہ مہرین انور راجہ سابق وزیر مملکت برسئے انصاف و قانون و پارلیمانی امور کو 2008 سے 2013 تک این اے پچاس و پی پی 2 میں بلا تقریق فلاحی اور ترقیاتی کام جن میں آج بچھائی جانے والی گیس پائپ لائین، بجلی، گلیوں کی پختگی اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام جیسے انتہائی اہم منصوبے شروع کرنے پر خراج تحسین پیش کرنے کے لیے 21 جنوری 2018 بروز اتوار دن ایک بجے نزد قریشی ہاوس کہوٹہ ایک عظم و شان جلسہ عام منعقد کیا جا رہا ہے. جس میں محترمہ مہرین انور راجہ کے ساتھ مہمان خصوصی سابق وفاقی وزیر سیکریٹری پارلیمانی برائے دفاعی پیداوار امور ڈویژنل صدر پی پی پی سردار سلیم حیدر ہوں گے.ان کے ہمراہ جنرل سیکڑی پنجاب خواتین وینگ نرگس فیض ملک، چودھری ظہیر پی پی پی ضلع راولپنڈی، توقیر عباسی جنرل سیکریٹری ضلع راولپنڈی، تحصیل صدر مری نزیر عباسی ایڈووکیٹ، و جنرل سیکریٹری تحصیل مری، اسد ستی تحصیل کوٹلی ستیاں، صدر تحصیل کلر سیدان اور متوقع امیدواران این اے پچاس آصف شفیق ستی و شوکت عباسی شرکت کریں گے.اس بات کا فیصلہ صدر پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل کہوٹہ آصف ربانی قریشی کے زیر قیادت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں شرکت سینئر نائب صدر پی پی پی کہوٹہ راجہ بشیر، جنرل سیکریٹری چوہری خالد، محترمہ سفینہ شاہین صدر پی پی پی کہوٹہ خواتین وینگ اور تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسلز کے صدر و عہدیدارن نے کی۔ شریک کتندگان کے نام ذیل ہیں۔ منیر احمد صدر یوسی نارہ، ماسٹر محمد زبیر یوسی دکھالی، جاوید اقبال صدر یوسی ہوتھلہ، حمید بھٹی یوسی لہڑی، عبدالحمید یوسی پنجاڑ، توقیر ستی یوسی کھڈیوٹ، ڈاکڑ محمد خورشید احمد قائم مقام سیکریٹری اطلاعت اور وقاص بٹ جیالہ پی پی پی۔

Share.

Comments are closed.