پہلا حاجی راجہ طاہر میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ لجپال فٹ بال کلب نے اپنے نام کر لیا

0

 کہوٹہ (عبدالرافع) پہلا حاجی راجہ طاہر میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ لجپال فٹ بال کلب نے اپنے نام کر لیا. تفصیلات کے مطابق پہلے حاجی راجہ طاہر میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ لجپال فٹ بال کلب اور شاہین فٹ بال کلب کے درمیان گورنمٹ بوائز ہائی سکول کہوٹہ کے میدان میں کهیلا گیا.لجپال فٹ بال کلب نے شاہین فٹ بال کلب کو مقررہ 90 منٹ میں تین کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی. لجپال فٹ بال کلب کی جانب سے بہترین کهیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے واجد عرف والی نے 2 گول سکور کیے،ادریس نے ایک گول سکور کیا. جبکہ اسد فوجی نے بهی بہترین کهیل کا مظاہرہ کیا. میچ کے اختتام پر ڈی ایس او راولپنڈی وحید اور ممتاز ٹیسٹ کرکٹر محمد عباس اور ڈی ایس او جہلم توحید عباسی نے کهیلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے.

Share.

Comments are closed.