یونین کونسل سوئیں چیمیاں کے عوام آج بھی بنیادی ضروریات سے محروم

0

بیول( نمائندہ پوٹھوار لنک ڈاٹ کوم) مظہر چوہدری:۔ یونین کونسل سوئیں چیمیاں کے عوام آج بھی بنیادی ضروریات سے محروم،لیگی قائدین کی کارکردگی انتہائی مایوس کن ،پوری یونین کونسل میں بلا تفریق ترقیاتی کام کروائے جائیں پریس کلب بیول میں میٹ دی پریس میں لیگی کارکنوں کی صحافیوں سے گفتگو،مسلم لیگی کارکنان ملک بشیر وارثی،چوہدری اسد رضا،ناصر محمود اور آفتاب خضر نے میٹ دی پریس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یو سی سوئیں چیمیاں میں مسائل کے انبار ہیں ترقیاتی کام بلا تفریق نہیں کروائے جارہے مسلم لیگ ن میں گروپنگ کے باعث پسند ناپسند کی بنیادپر کام کیے جارہے ہیں جس کی وجہ سے عوام مسائل کی دلدل میں پھنس چکے ہیں سڑکیں کھنڈر بن چکی ہیں عرصہ دارز سے کوئی بھی روڈ،گلی پختہ نہ ہوسکی بالخصوص رڑہ،میرا شمس،موہڑہ نگیال میں عوام بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہیں لیکن لیگی قائدین صرف اقتدار کے مزلے لوٹنے میں مصروف ہیں اور ہمارے مسائل کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے لہذا ہمارا ایم این اے راجہ جاوید اخلاص ، ایم پی اے افتخا ر احمدوارثی اور چیئرمین ملک شیر افگن سے پرزور مطالبہ ہے کہ سوئیں چیمیاں کے تمام موضع جات میں بلا تفریق ترقیاتی کام کروائے جائیں اور جو علاقے عرصہ دراز سے نظر انداز ہوئے وہاں ترجیحی بنیادوں پر کام کروایا جائے۔

Share.

Comments are closed.