سر صوبہ شاہ میں ووڈ ڈیکور دوکان کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی

0

سر صوبہ شاہ (عمران ظفر ارمان، پوٹھوار لنک ڈاٹ کام) سر صوبہ شاہ میں ووڈ ڈیکور دوکان کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی، تفصیلات کے مطابق سر صوبہ شاہ میں کاروباری شخصیت حافظ رحمان نے ووڈ ڈیکور کی دوکان کا آغاز کیا جس کی افتتاحی تقریب راجپوت مارکیٹ میں منعقد ہوئی اس تقریب کے مہمان خصوصی حلقہ پی پی 2 امیدوار برائے صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد تھے تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور آخر میں پیر مفتی محمود اختر نقشبندی نے دعا فرمائی، علاقہ بھر سے کاروباری، مذہبی، سیاسی، سماجی اور ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

Share.

Comments are closed.