ََََََچوہدری نثار کا ن لیگ کو بے یقینی کے ماحول سے نکلنے کا مشورہ

0

سلام آباد (ڈاکٹر سید صابر علی ،بیوروچیفِ پوٹھوار لنک ڈاٹ کام )سابق وزیر داخلہ چوہدری نثا ر نے اپنی جماعت مسلم لیگ ( ن ) کو بے یقینی کے ماحول سے نکلنے کے لئے مشورہ دیدیا اور کہا کہ محاز آرائی کی پالیسی کسی کے مفاد میں نہیں۔ایک بیان میں چوہدری نثار نے کہا کہ پارٹی رہنماوں کے بیانات تصادم اور محاذ آرائی کی کیفیت پیدا کر رہے ہیں۔ان کا مزید کہناتھاکہ حدیبیہ کیس کے فیصلے سے ثابت ہوگیا کہ اگر ایک عدالتی فیصلے پراطمینان نہیں تو دوسری سے انصاف مل سکتا ہے۔چوہدری نثارنے یہ بھی کہا کہ کہاجاتاہے ہم اداروں سے تصادم پرعمل پیرانہیں،پرہمارے بیانات محاذ آرائی تصادم کی کیفیت پیداکررہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ قوم کومثبت اورپْرامید راستے پرلگانا ہوگا،تاریخ کے انتہائی اہم موڑپرہوش سے کام لیناہوگا۔

Share.

Comments are closed.