ضلع ناطم ہری پور عادل اسلام پر قاتانہ حملہ

0

ہری ؛پور (ڈاکٹر سید صابر علی ،بیوروچیفِ پوٹھوار لنک ڈاٹ کام )ضلع ناظم ہری پور عادل اسلام پر قاتلانہ حملہ۔ضلع ناظم ہری پور عادل اسلام براستہ سریکوٹ غازی جارہے تھے۔کے راستے میں نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ شروع کردی۔پولیس کانسٹیبل احتشام نے بے پناہ جرات و بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملزمان پرجوابی فائرنگ کی جس سے وہ موقع سیبھاگنے پر مجبور ہوگئے۔اور ضلع ناظم کو محفوظ مقام تک پہنچا کر بروقت پولیس کنٹرول کو اطلاع کی گئی، اطلاع ملتے ہی ایس پی انویسٹی گیشن شمس الرحمان ڈی ایس پی سرکل سٹی محمد صابر خان۔ڈی ایس پی سرکل غازی ریاض خان اور ایس ایچ او غازی بابر خان ہمراہ نفری کے موقع پر پہنچ گئے۔علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔ڈی پی او ہری پور سید خالد ہمدانی کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔اور ضلع ہری پور میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے ہر قسم کے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے ، آخری اطلاع تک ضلع ناظم عادل اسلام کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاری ہے ،

Share.

Comments are closed.