جی ٹی روڈ اور شہر کی ملحقہ گلیوں میں سٹریٹ لائٹس ناکارہ چیئرمین بلدیہ توجہ دیں

0

گوجرخان (راجہ ارشد محمود)گوجرخان شہر کی نواحی آبادیوں کی سٹریٹ لائٹس کانظام بہتر کر کے سرشام چھائے اندھیروں کا خاتمہ کیا جائے سٹریٹ لائٹ عرصہ دراز سے بند پڑی ہے جس کے باعث رات کی تاریکی میں عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے بالخصوص ضعیف العمر افراد کا رات کو گلی محلوں کی سٹریٹ لائٹ نہ ہونے سے اندھیرے کے باعث سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے شہری حلقوں نے بلدیہ چیئرمین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سٹریٹ لائٹس کا سسٹم بہتر کر کے عوام کی مشکلات کا خاتمہ کریں اور اندرون شہر جی ٹی روڈ کے وسط میں لگی لائٹ کو بھی آن کرایا جائے

Share.

Comments are closed.