اداروں میں تاریخی جنگ نظر آرہی ہے، خورشید شاہ

0

اسلام آباد (ڈاکٹر سید صابر علی ،بیوروچیفِ پوٹھوار لنک ڈاٹ کام )قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ملک میں ایسی خطرناک سیاست ہورہی ہے، اسے دیکھ کر خوف آتا ہے۔سکھر کی تحصیل صالح پٹ میں جلسے سے خطاب میں خورشید شاہ نے کہا کہ اداروں میں تاریخی جنگ نظر آرہی ہے۔انہوں نے سیاستدانوں کو مشورہ دیا کہ سیاست ضرور کریں مگر اداروں کی جنگ میں خود کو شریک نہ کریں۔اپوزیشن لیڈر نے یہ بھی کہا کہ ملک میں ایسی خطرناک سیاست ہورہی ہے جو پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری کے لئے چیلنج ہے۔ان کا مزید کہناتھاکہ پاکستان آج جس صورتحال سے گزررہا ہے، 47۔48 سال پہلے بھی یہی حالات تھے۔

Share.

Comments are closed.