کہوٹہ کے نواحی علاقے دکهالی میں بنیادی مرکز صحت کے دفتر میں ہیلته کنوینشن کا اہتمام کیا گیا

0

کہوٹہ (عبدالرافع)کہوٹہ کے نواحی علاقے دکهالی میں بنیادی مرکز صحت کے دفتر میں ہیلته کنوینشن کا اہتمام کیا گیا.تفصیلات کے مطابق کہوٹہ کے نواحی علاقے دکهالی میں بنیادی مرکز صحت کے دفتر میں ڈی ڈی ایچ او ڈاکڑ فرخت ابراہیم کے حکم پر ہیلته کنوینشن کا انعقاد نیوٹرشن سپروئزر جویریہ قمر کے زیر اہتمام کیا گیا.اس موقع پر چیئرمین یونین کونسل دکهالی راجہ شوکت جنجوعہ ، سید ظمیر حسین شاہ پرنسپل گورنمٹ بوئز ہائی سکول کہوٹہ , سیکیٹری یونین کونسل دکهالی بابر محمود اور دیگر نے شرکت کی. نیوٹرشن سپروئزر جویریہ قمر نے دینگی اور پلیو کے حوالے سے بریفنگ دی.جبکہ ڈاکڑ ارم نے بتایا کہ بنیادی مرکز صحت کے دفتر میں مریضوں کے لیے ہر قسم کی صہولیات فراہم کی جا رہی ہیں.اور بتایہ کہ اب ٹی بی ٹیسٹ اور اس کا اعلاج بهی بنیادی مرکز صحت میں ہی ہو گا.اس موقع پر چیئرمین یونین کونسل دکهالی راجہ شوکت جنجوعہ کا اپنے خطاب میں کہنا تها کہ ہمیں شہباز شریف کا ساته دینا چاہیے تاکہ شہباز شریف اور بہتر انداز صوبے کی مشینری کو چلا سکیں.شہباز شریف نے صوبے کی شکل تبدیل کر کے رکه دی ہے.
بعدازاں نیوٹرشن سپروئزر جویریہ قمر نے نمائندہ پوٹهوہار لنک کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہپاٹائٹس جان لیوا مرض ہے. پاکستان میں سب سے زیادہ اموات ہپاٹائٹس کے مرض سے ہوتی ہیں.عوام میں اس کا شعور نہیں ہے.میرا مقصد پپاٹائٹس کے بارے میں علاقے میں مکمل آگاہی فراہم کرنا ہے.

Share.

Comments are closed.

error: