پنجاب ہائی وے پٹرولنگ چیک پوسٹ چوکپنڈوری نے لاکھوں روپے مالیت کی قیمتی لکڑ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

0

کلر سیداں(راجہ سعید)پنجاب ہائی وے پٹرولنگ چیک پوسٹ چوکپنڈوری نے لاکھوں روپے مالیت کی قیمتی لکڑ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔پنجاب ہائی وے پولیس کے انچارج سب انسپکٹر چوہدری مظہر سجاد کو مخبر کے ذریعے اطلاع دی گئی تھی کہ دوبیرن کلاں کی جانب سے قیمتی لکڑی سے بھرا ٹرک شاہ باغ کی طرف آ رہا ہے جسے بروقت کارروائی کر کے روکا جا سکتا ہے جس پر پنجاب ہائی وے پٹرولنگ چیک پوسٹ چوکپنڈوری کے انچارج نے اپنے عملہ کے ہمراہ شاہ باغ کے مقام پر ناکہ بندی کر کے ٹرک کوقبضہ میں لے کر محکمہ جنگلات کے حوالے کر دیا گیا جنہوں نے ضابطہ کی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے محمد یوسف نامی ٹرک ڈرائیور کو 48500 روپے کی جرمانے کی چٹ دے کر چھوڑ دیا۔یاد رہے کہ کلر سیداں کے نواحی علاقہ ممیام، نلہ مسلماناں اور بھلاکھر کے سرکاری جنگلات سے گزشتہ کئی عرصہ سے قیمتی لکڑ چوری کرنے کا دھندہ عروج پر ہے۔عوامی حلقوں نے پنجاب ہائی وے پٹرولنگ چیک پوسٹ چوکپنڈوری کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

Share.

Comments are closed.

error: