پاکستان پیپلزپارٹی کے پچاس واں یوم تاسیس کے موقع پر بیول میں پرچم کشائی کی تقریب

0

بیول: (نمائندہ چوہدری نبیل خالد ) پاکستان پیپلزپارٹی کے پچاس واں یوم تاسیس کے موقع پر بیول میں پرچم کشائی کی تقریب تفصیلات کے مطابق یونین کونسل بیول میں پاکستان پیپلزپارٹی کے پچاس واں یوم تاسیس کے موقع پر نائب صدر پیپلزپارٹی تحصیل گوجرخان چوہدری محمود حسین نے پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر تقریب کے شرکاء سے چوہدری محمود حسین نے خطاب ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے پیپلزپارٹی کے دور اقتدار میں عوام کی بلا تفریق خدمت کی اور اربوں ر وپے کے ترقیاتی کام کروائے۔ اُنہوں نے مزید کہاکہ تحصیل بھر میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف جیسا کوئی لیڈر نہیں ہے موجودہ لیگی اراکین اسمبلی نے تحصیل بھر میں گلی،نالی کی پختگی کے سوا کچھ بھی نہيں کیا۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی یوسی بیول کے صدر حافظ عمران منظور اور دیگر پارٹی عہدیداران بھی موجود تھے ۔

Share.

Comments are closed.

error: