نیشنل بنک کنیال برا نچ بیول کے منیجر راجہ عبدالجبار بھٹی کو بہترین خدمات کے نتیجے میں محکمانہ ترقی دے کر اسسٹنٹ وائس پریذیڈنٹ مقرر کر دیا گیا ہے

0

بیول(خالد بزمی۔پوٹھوارلنک ڈاٹ کام ) نیشنل بنک کنیال برا نچ بیول کے منیجر راجہ عبدالجبار بھٹی کو بہترین خدمات کے نتیجے میں محکمانہ ترقی دے کر اسسٹنٹ وائس پریذیڈنٹ مقرر کر دیا گیا ہے۔ راجہ عبدالجبار بھٹی علاقے میں ہردلعزیز شخصیت کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ ان کی ملنساری اور عوام دوست پالیسیوں کی وجہ سے نیشنل بنک کی کنیال بیول برانچ نے ترقی کی کئی منازل طے کی ہیں۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنی ترسیلات زر کی فوری اور محفوظ منتقلی کے لئے سب سے زیادہ بھروسہ راجہ عبدالجبار بھٹی پر کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی بیول تعیناتی کے دوران بنک کے مالیاتی حجم میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے موہڑہ بھٹیاں، ہرنال اور دیگر برانچوں میں تعیناتی کے دوران بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ علاقے کے بزرگ پنشنرز کی دعائیں ان کے شامل حال رہتی ہیں کیونکہ وہ بزرگوں کو تکریم سے بٹھاتے اور انہیں خود پنشن ڈلیور کرتے ہیں۔ راجہ عبدالجبار بھٹی کی بطور اسسٹنٹ وائس پریذیڈنٹ نیشنل بنک ترقی پر معززین علاقہ پرنسپل شاہین سکول بیول فیض احمد قریشی ، ہیڈ ماسٹر راجہ محمود الحسن ‘ ہیڈ ماسٹرجہانگیر افضل ، تاجروں، صحافیوں، سیاسی و سماجی شخصیات اور دیگر نے انہیں مبارکباد پیش کی ہے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Share.

Comments are closed.

error: