منشیات کیس میں نامزد ملزم با عزت بری

0

ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی ،بیوروچیفِ پوٹھوار لنک ڈاٹ کام )منشیات کیس میں نامزد ملزم با عزت بری،ملزم پر ایک کلو 230 گرام چرس قبضہ میں رکھ کر فروخت کرنے کا الزام تھا، تھانہ ٹیکسلا میں ایس آئی شکیل کیانی انچارج چوکی ایچ آئی ٹی کی مدعیت میں 9C/CNSA کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا،ملزم کی پیروی طاہر محمود راجہ ایڈووکیٹ کر رہے تھے،کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج ٹیکسلا ارشف محمود جسرا کی عدالت میں ہوئی،گزشتہ روز تمام شہادتیں مکمل ہونے کے بعد ملزم کے وکیل طاہر محمود راجہ نے دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ملزم پر چرس کا جھوٹا مقدمہ بنایا گیا،محض شکوک و شبہات کی بنا پر کسی ملز م کو سزا نہیں دی جاسکتی،اس موقع پر استغاثہ ملزم پر لگائے الزامات ثابت نہ کر سکا،فاضل عدالت نے ملزم اصغر علی خان ولد سراج خان کو عدم ثبوت کی بنا پر با عزت بری کرنے کا حکم دے دیا،

Share.

Comments are closed.

error: