سر صوبہ شاہ غلامان ِ ارشدیہ کی جانب سے عشائیہ دیا گیا

0

سر صوبہ شاہ ( عمران ظفر ارمان، پوٹھوار لنک ڈاٹ کام) سر صوبہ شاہ غلامان ِ ارشدیہ کی جانب سے عشائیہ دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی ربیع الاول کے شروع ہوتے سر صوبہ شاہ کے گلی کوچوں اور پورے بازار کو سجایا گیا گھر گلیاں بازار میں رنگ برنگی جھنڈیوں اور برقی قمقموں سے خوب سجاوٹ کی گئی. علاقہ بھر سے نوجوانوں نے غلامانِ مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زیر نگرانی اس سجاوٹ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔ 11 ربیع الاول حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم کا یومِ ولادت باسعادت کے سلسلے میں خوبصورت مشعل بردار ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پڑھی جاتی ہے اس محفل پاک میں رات گئے تک صلے اللہ کی صدا یک زبان میں ذکر کیا جاتا ہے، 12 ربیع الاول کی صبح علاقہ بھر سے آئے تمام جلوسوں کا استقبال کرنے کے ساتھ ساتھ پورے بازار کا نظم و ضبط برقرار رکھا جاتا ہے. سر صوبہ شاہ جلوس میں مکمل انتظامات غلامانِ مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہوتے ہیں. دن رات کی محنت، لگن، محبت اور عقیدت کے ساتھ علاقہ بھر کے نوجوان کو غلامانِ مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جانب سے بطور شکریہ عشائیہ پارٹی دی گئی ہے جو کہ جامع مسجد سر صوبہ شاہ میں منعقد ہوئی اور اس عشائیے پارٹی سے قبل اگلے سال کے انتظامات کو زیرِ بحث لایا گیا اور خیریت کی دعا مانگی گئی

Share.

Comments are closed.

error: