ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے،ملک فقیر

0

ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی ،بیوروچیفِ پوٹھوار لنک ڈاٹ کام )معروف سیاسی سماجی شخصیت و عاشق رسولﷺ ملک فقیر آف لڑ نے کہا ہے کہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے، ناموس رسالتﷺ کے لئے مر مٹنے کو تیار ہیں، جن لوگوں نے جان بوجھ کر ختم نبوت کی شق کو چھیڑا اور امت مسلمہ کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی انھیں کیفر کردار تک پہنچا یا جائے ،حضور اکرم ﷺ کا میلاد ہی ہمارا کل سرمایہ ہے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے موضع لڑ میں عید میلاد کے سلسلے میں منعقدہ جلوس کے شرکاء سے خطاب کے دوران کیا جلوس لڑ، جنڈو اور مختلف دیہات میں نکالا گیا اس موقع پر جلوس کے شرکاء میں سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی عمار صدیق خان نے انعامات تقسیم کئے جبکہ جلوس میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام، عاشقان رسولﷺنے بھر پور شرکت حاجی ملک فقیر نے کہا کہ ہم ختم نبوت کے تحفظ اور ناموس رسالت کے لئے اپنی جانیں اور بچے بھی قربان کرنے کو تیار ہیں مگر کسی صورت ناموس رسالتﷺ پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے، حاجی بنارس اور ملک فقیر آف لڑ نے تمام شرکاء کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور انھوں نے کہا کہ جشن عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام 28ربیع الاؤل بروز اتوارمورخہ 17دسمبر2017 کو ہوگا جسمیں ثنا ء خوان مصطفیﷺ اور نامور علمائے کرام شرکت کرینگے۔

Share.

Comments are closed.

error: